پلوامہ میں جنگجووں کا حملہ: پولیس اہلکار ہلاک، سی آر پی ایف اہلکار زخمی

File Photo

سری نگر// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پنگلانہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے جبکہ ایک سی آر پی ایف شدید طور پر اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔
کشمیر زون زون نے ایک ٹویٹ میں بتایا، “عسکریت پسندوں نے پلوامہ کے پنگلانہ میں سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ناکا پارٹی پر فائرنگ کی۔ اس حملے میں 01 پولیس اہلکار ہلاک ہوا اور 01 سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا، فوج کی اضافی کمک بھیجی گئی ہے، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے”
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے پنگلنہ گاوں میں اتوار کے روز مشتبہ جنگجووں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے پولیس اہلکار کو مردہ قرار دیا جبکہ سی آر پی ایف اہلکار کی بھی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے پنگلنہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ۔
اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔