اونتی پورہ میں خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش،4 جنگجو معاونین گرفتار:پولیس

سید اعجاز

اونتی پورہ//پولیس نے پیر کے روز جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں ملی ٹینٹوں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر کے لشکر طیبہ کے چارملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر اونتی پورہ کے ہفو نگین پورہ جنگلات میں ملی ٹینٹوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش کیاجس کوتباہ کر دیا،دہشت گرد تنظیم ایل ای ٹی سے منسلک 04 ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضے سے مجرمانہ مواد اور دیگر اشیاءبرآمد ہوئیں”۔
پولیس ایک ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجو معاونین کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ اونتی پورہ منتقل کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ’لشکر طیبہ سے وابستہ اعانت کاروں سے قبضے قابل اعترض مواد بر آمد کیا گیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔