سوپور میں جنگجو معاون گرفتار، دستی بم برآمد: پولیس

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

سوپور//شمالی کشمیر کے سوپور میں سیکورٹی فورسز نے بدھ کو ایک جنگجو معاون کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک دستی بم برآمد کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ گرفتاری لشکر طیبہ کے جنگجو معاون کو پٹن میں گرفتار کیے جانے کے ایک دن بعد عمل میں آئی ہے۔
پولیس نے کہا، ”منڈجی بومئی سوپور کے جنگجو معاون عارف حسین بھٹ، جو سرحد پار ملی ٹینٹوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا، کو سوپور پولیس نے فوج کی 22 راشٹریہ رائفلز اور 179 بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر گرفتار کیا ہے“۔
اُنہوں نے کہا، “پوچھ گچھ کے دوران، ملزم نے اپنے دہشت گردانہ روابط کا اعتراف کیا، اور اس کے انکشاف کی بنیاد پر، ایک زندہ دستی بم برآمد ہوا”۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں یو اے (پی)ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ بومئی سوپور میں ایک مقدمہ درج کیا گیا، اور تحقیقات جاری ہے۔
پولیس نے کہا کہ اس آپریشن سے سوپور میں ممکنہ طور پر سنگین عسکری واقعہ کو ناکام بنایا گیا ہے۔