عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے بدھ کو پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) آر آر سوین کو مستقل پولیس چیف مقرر کیا، وہ ڈی جی پی جموں و کشمیر کا اضافی چارج طور پر سنبھال رہے تھے۔
اس سلسلے میں وزارتِ داخلہ سے جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، “مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد آر آر سوین جو اس وقت ڈی جی پی جموں و کشمیر کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں، چارج سنبھالنے کی تاریخ سے اور 30-ستمبر2024 تک یا اُس سے پہلے اگلے احکامات تک جموں و کشمیر کے مستقل ڈی جی پی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہےـ”۔