جموں و کشمیر میں مطلع ابر آلود،ہلکی بارش کا امکان 

Photo: Amaan Farooq

سری نگر// اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں عام طور پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا،”آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے”۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ چند روز سے جموں وکشمیر میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جموں صوبہ میں کئی مقامات پر ہلکی اور متعدد مقامات پر بھاری بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اسی دوران سری نگر میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 17.6 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 11.2 اور گلمرگ میں 9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

لداخ کے دراس شہر میں 6.6 ڈگری، لیہہ میں 12.8 اور کرگل میں 16 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

جموں میں 25.8 ڈگری، کٹرہ میں 23.6، بٹوت میں 17.7، بانہال میں 16 اور بھدرواہ میں 17.2 ڈرگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔