آئندہ 24 گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں مزید ہلکی بارش کا امکان

سری نگر// سری نگر سمیت جموں و کشمیر کے بیشتر میدانی و بالائی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش ہوئی وہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں گلمرگ میں 15.8 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ سری نگر میں 2.0 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 7.4 ملی میٹر، پہلگام میں 14.5 ملی میٹر، کپواڑہ میں 4.5 ملی میٹر، کوکرناگ میں 14.4 ملی میٹر، جموں میں 0.7 ملی میٹر ،بٹوت میں 21 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 8 ملی میٹربارش ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر بھر میں عام طور پر ابر آلود مطلع کے ساتھ ساتھ مزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21 مارچ کوشام تک کہیں کہیں (50سے60فیصد ) بارش کے ساتھ گرج چمک کا بھی امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 22 سے 23 مارچ تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ 24 سے 25 مارچ کو مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کے ساتھ موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ جموں و کشمیر میں 28 مارچ تک کسی بڑی بارش/برفباری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔
درجہ حرارت کے بارے میں، محکمہ موسمیات نے کہا کہ سری نگر میں گزشتہ رات 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لئے یہ معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لیے یہ معمول سے 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 2.6 ڈگری سینٹی گریڈکا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لیے معمول سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.6 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ پر طے ہوا جو گزشتہ رات 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 14.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت6.2، بٹوت میں 6.9، کٹرہ میں 14.1 اور بھدرواہ 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لداخ کے لیہہ اور کرگل میں درجہ حرارت بالترتیب منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔