محبوبہ مفتی نے اننت ناگ میں سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی

اننت ناگ//پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں انہیں فراہم کی گئی سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق، انتظامیہ کی جانب سے محبوبہ مفتی سمیت 8ممبران اسمبلی کو اننت ناگ میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔
زائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنوبی کشمیر کی رکن پارلیمنٹ نے احاطے کو خالی کرنے سے قبل اپنے کرایہ کے واجبات کو بھی ادا کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق، محبوبہ اپنی بہن کے گھر شفٹ ہو گئی ہیں۔ تاہم سیکیورٹی اداروں نے ان کے سیاسی قد کاٹھ کے پیش نظر رہائش گاہ کی جگہ کو غیر محفوظ قرار دیا ہے۔
قبل ازیں، محبوبہ مفتی نے حکام کی طرف سے نوٹس ملنے کے بعد سرینگر کی گپکار روڈ پر واقع اپنا ہائی سیکورٹی سرکاری بنگلہ خالی کر دیا تھا۔