سری نگر//راہول گاندھی کی زیرِ قیادت بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے سے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان دوبارہ شروع ہوئی۔
کانگریس زرائع نے بتایا کہ کو یاترا کے آغاز کے ساتھ ہی سابق وزیرِ اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، ان کی بیٹی التجا مفتی بھی اونتی پورہ سے یاترا میں شامل ہوئیں۔
اسی دوران راہول گاندھی کی بہن اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ،دیگر کانگریس لیڈروں کے ساتھ لیتھ پورہ کے قریب سے یاترا میں شامل ہوئیں۔
دریں اثنا، پارٹی کے زرائع نے بتایا کہ یاترا آج پانتھ چوک ٹرک یارڈ میں اختتام پذیر ہوگی اور کل اسی جگہ سے دوبارہ شروع ہوگی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ یاترا کو پریشانی سے پاک نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
جمعہ کو راہول گاندھی اور کانگریس کے دیگر سینئر لیڈروں نے قاضی گنڈ کے علاقے میں سیکورٹی میں چوک کا الزام لگایا،وہیں پولیس نے اس دعوے کی تردید کی۔