والدین اپنے جنگجو بیٹوں کوخو سپردگی کی اپیل کر کے کئی جانوں کو بچاسکتے ہیں:آئی جی پی

سری نگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ اگر تمام والدین اپنے جنگجو بچوں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل کریں گے تو کئی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔
بتادیں کہ پولیس کے مطابق کولگام کے ہادی گام علاقے میں بدھ کو انکاؤنٹر کے دوران دو مقامی جنگجوؤں نے اہل خانہ کی اپیل پر سیکورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کیا۔
وجے کمار نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا:’اگر تمام والدین اپنے ملی ٹنٹ بیٹوں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل کرتے، خواہ وہ تصادم آرائیوں میں پھنسنے والے ہوں یا جنہوں نے ملی ٹنسی جوائن کی ہے، تو کئی جانوں کا بچایا جا سکے گا جس طرح آج کے انکاؤنٹر کے دوران دو جانوں کا بچایا گیا‘۔