لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر کو خراج تحسین کیا

یو این آئی

سرینگر// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈ کر کو ان کے مہاپرینیروان دیوس کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا: ‘ان ( امبیڈکر جی) کے نظریات ہمیں مسلسل معاشرتی ناہمواریوں کو دور کرنے اور ایک منصفانہ اور انسانی معاشرہ تشکیل دینے کی ترغیب دے رہے ہیں’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں ہمارے آئین کے چیف معمار ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈ کر جی جنہوں نے اپنی زندگی غریبوں اور سماج کے کمزور طبقوں کے لئے وقف کی تھی، کو ان کے مہاپرینیروان دیوس کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ان ( امبیڈکر جی) کے نظریات ہمیں مسلسل معاشرتی ناہمواریوں کو دور کرنے اور ایک منصفانہ اور انسانی معاشرہ تشکیل دینے کی ترغیب دے رہے ہیں’۔
بتادیں کہ ملک میں 6 دسمبر کو مہاپر ینیروان دیوس کو ڈاکٹر بھیم رائو امیبڈ کر کے انتقال کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ڈاکٹر امبیڈ کر جنہیں ملک میں بابا صاحب کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، 6 دسمبر 1956 کو انتقال کر گئے۔آپ معمار آئین ہند کے علاوہ ممتاز ماہر تعلیم، مالیاتی ماہر اور سماجی مصلح تھے۔
مہاپر ینیروان دیوس کی مناسبت سے لوگ بڑی تعداد میں باباصاحب کی ممبئی کے “دادر” میں واقع “چیتہ بھومی” میں واقع آرام گاہ پر جمع ہو کر ان کو ختاج عقیدت پیش کرتے ہیں۔