منوج سنہا کا معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال پر اظہار دکھ

یو این آئی

سرینگر// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔بتادیں کہ ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا گذشتہ شب 86 سال کی عمر میں ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ’شری رتن ٹاٹا جی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا‘۔انہوں نے کہا:’بلاشبہ وہ حالیہ دنوں میں صنعت کے سب سے بااثر رہنماؤں میں سے ایک تھے‘۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ’انہوں نے ہندوستانی معیشت، تجارت اور صنعت پر گہرے نقوش چھوڑے‘۔منوج سنہا نے ان کے اہل خانہ، دوستوں اور خیر خواہوں کو تعزیت پیش کی۔