منوج سنہا کا بی ایس ایف کو یوم تاسیس پر مبارک باد

File Photo

سری نگر//جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو 58 یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف پوری قوت وہمت کے ساتھ ملک کی سالیمت و خود مختاری کی حفاظت کر رہی ہے۔
بتادیں کہ بی ایس ایف اپنا 58 واں یوم تاسیس منا رہا ہے ملک کے سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اس فورس کا قیام یکم دسمبر 1965 میں عمل میں لایا گیا تھا۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں بی ایس ایف کو یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا: ’یوم تاسیس پر بی ایس ایف انڈیا کے اہلکاروں اور ان کے کنبوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں‘۔
انہوں نے کہا: ’دفاع کی پہلی دیوار کے بطور بی ایس ایف پوری طاقت اور مثالی جرات کے ساتھ ملک کی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کر رہی ہے‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’میں بی ایس ایف جوانوں کی عظیم قربانیوں اور بے مثال بہادری کو سلام کرتا ہوں‘۔
قابل ذکر ہے کہ بی ایس ایف میں فی الوقت 193 بٹالین پر مشتمل ہے جن میں 2.65 لاکھ اہلکار شامل ہیں جو ملک کے سرحدوں پر تعینات ہیں۔