سری نگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے بائی پاس بٹہ مالو علاقے میں منگل کو ایک شخص کو چاقو کے ساتھ حملہ کر کے قتل کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام سری نگر میں ڈار آئرن ٹریڈرز کے نزدیک بائی پاس-بٹہ مالو علاقے میں مومن آباد کے رہائشی اعجاز احمد بھٹ نامی شخص پر کچھ نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کو فوری طور پر جے وی سی ہسپتال سری نگر لے جایا گیا، جہاں سے اسے سکمز بمنہ منتقل کیا گیا، تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پرنسپل سکمز بمنہ ڈاکٹر عرفان نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ شخص کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔