عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے ڈل گیٹ علاقے میں منگل کی شام ایک شخص کو تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ اس جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل کی دیر شام ڈل گیٹ سرینگر میں ایک شخص پر تیز دھار ہتھیار حملہ کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص کی شناخت بلال احمد گورو ولد نذیر احمد گورو ساکنہ بمنہ سرینگر کے طور سے ہوئی ہے جسے شدید چوٹیں آئیں اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے مزید کہا کہ جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔