کٹھوعہ میں تیز رفتار ٹرک نے باپ بیٹے کو کچل ڈالا

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// کٹھوعہ ضلع کے کوری نگاری علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے والد اورا س کے بیٹے کو ٹکر ماری جس وجہ سے دونوں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے نگاری علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب تیز رفتار ٹرک نے والد اور اس کے بیٹے کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔