عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے بٹوارہ علاقے میں پیر کو ایک شخص پھسل کر دریائے جہلم میں گر نے سے لقمہ اجل بن گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ شخص آج دوپہر دریائے جہلم میں گرنے سے ہلاک ہو گیا تاہم مقامی لوگوں کی مدد سے اُس کی لاش کو نکال لیا گیا۔
متوفی کی شناخت ناصر احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکنہ بٹوارہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔