کشتواڑ کے کنتواڑہ میں گرآئی پسی کی زد میں آکر شہری ہلاک

کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے کنتواڑہ علاقے میں سڑک کے تعمیراتی کام کی نگرانی کرنے والا ایک شخص دوپہر کے وقت علاقے میں گرآئی پسی کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق، اتوار کی دوپہر کشتواڑ کے کنتواڑہ علاقے میں بڑی پسی گرآئی، جس کی وجہ سے وہاں موجود ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف، ریڈ کراس نے پولیس کی مدد سے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
گھنٹوں کی مشقت کے بعد بچاو کارکنان نے متعلقہ شخص کی لاش برآمد کر لی۔
مہلوک کی شناخت گھنیش دت ولد لال چند ساکنہ تاگوت کشتواڑ کے طور کی گئی ہے۔