پونچھ میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے شہری از جان

عشرت حسین بٹ

پونچھ// پونچھ ضلع کے جھلاس علاقہ میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے شہری کی موت واقع ہو گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK12C 3771  جو کہ جھلاس سے پونچھ کی طرف روانہ تھا، نے پولیس پوسٹ جھلاس کے نزدیک ایک شخص کو ٹکر ماری جسکی وجہ سے وہ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔

متوفی کی شناخت غلام محمد ولد عبدالغفار ساکنہ سلوتری کے طور پر ہوئی ہے۔