کشتواڑ سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

عاصف بٹ

کشتواڑ// خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ میں ہفتہ کی شام ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک ماروتی کار زیرنمبر JK02AU-8129کو ہفتہ کی شام اس وقت چھاترو کےہول کے قریب حادثہ پیش آیا جب نجی گاڑی چھاترو کی طرف جارہی تھی اور ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں جاگری۔
حادثے میں میں سوار شخص کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی۔
اُنہوں نے کہا کہ مہلوک شخص کی شناخت فاروق احمد حجام ولد عبدالغنی حجام ساکن ڈمبر چھاترو کے طور ہوئی ہے ۔ جسے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چھاترو قانونی لوازمات کیلئے منتقل کیا گیا۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔