دریائے جہلم میں چھلا نگ لگانے والے نوجوان کو بچایا گیا

File Photo

سری نگر//سری نگر کے بڈ شاہ پل سے ایک نوجوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا تاہم ریور پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں نوجوان کو ڈوبنے سے بچایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز سری نگر کے بڈ شاہ پل سے ایک نامعلوم نوجوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی تاہم ریور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران نوجوان کو زندہ پانی سے باہر نکالا گیا۔
بتادیں کہ کشمیر میں خود کشیوں کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ کے باعث عوامی حلقوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔