ریچھ کے حملے میں شہری شدید زخمی، ضلع ہسپتال پونچھ منتقل

عشرت حسین بٹ

پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے لورن علاقہ میں ریچھ نے ایک مقامی شخص کو شدید زخمی کر دیا ہے جسے علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لورن کے کھڑپا علاقہ میں ایک شخص اپنے گھر کے نزدیک مکی کے کھیت میں کام کر رہا تھا جس دوران اچانک ایک ریچھ نے اس پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔
زخمی کو بعد ازاں طبی مرکز لورن لایا گیا جہاں سے اسے ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کیلئے ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا۔
زخمی شخص کی شناخت 60سالہ بشیر احمد ولد رحیم شخ کے طور پر ہوئی ہے۔