کپواڑہ میں ریت نکالنے کے دوران 35سالہ شخص کی موت

کپواڑہ//شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ کے اشپورہ علاقے میں جمعرات کی دوپہر ریت نکالنے کے دوران ریت کا ٹیلا گرنے سے ایک 35سالہ شخص کی موت ہو گئی ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ لنگیٹ میں رنگپت اشپورہ کا رہنے والا نصاد احمد صوفی ولد عبدالعزیز صوفی اس وقت ایک ریت کے ٹیلے کے نیچے دب گیا جب وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ریت نکال رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ شخص کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بھی واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔