چلتی ٹرین کی زد میں آکر شہری شدید زخمی

File Photo

سری نگر//بڈگام سری نگر سیکشن میں ایک چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ یہ شخص آج صبح ٹرین کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت کی جا رہی ہے۔