کولگام میں عصمت دری کے ملزم کو 4 سال قید کی سزا

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر//جموں و کشمیر کے کولگام ضلع کی ایک فاسٹ ٹریک عدالت نے ایک شخص کو چھ سالہ بچی کی عصمت دری کرنے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج، فاسٹ ٹریک کورٹ، کولگام پرویز اقبال نے جمعرات کو سجاد احمد بھٹ کو 2012 میں اس کے پڑوس میں رہائش پذیر نابالغ کی عصمت دری کرنے کا مجرم قرار دیا۔ عدالت نے بھٹ پر 10,000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔
حکومت کی نمائندگی سرکاری وکیل ضیاءالرحمان نے کی جبکہ ملزم کی طرف سے ایڈووکیٹ محمد شفیع عدالت میں پیش ہوئے۔