ہندواڑہ میں مسجد سے گر کر 42 سالہ شخص جاں بحق

اشرف چراغ

ہندوارہ // شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ گاو¿ں میں اتوار کی صبح ایک 42 سالہ شخص کی مسجد سے گرنے سے موت واقع ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ نذیر احمد خان ولد عبدالطیف خان سکنہ راج پور ہ راجواڑ ، نچھامہ ہندواڑہ میں ایک مسجد کی چھت سے گر کر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی کو جی ایم سی ہندواڑہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔