بڈگام میں چنار کے درخت سے گر کر شہری لقمہ اجل

File Photo

بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے بیرواہ کے رتھ سن علاقے میں بدھ کوچنار کے ایک درخت سے گرکر ایک شخص لقمہ اجل بن گیا۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ غلام محمد میر ولد غلام رسول میر ساکن رتھسن آج شام درخت سے گر گیا۔
انہوں نے کہا، “اسے فوری طور پر علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے جے وی سی سری نگر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا”۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔