بڈگام میں بجلی کرنٹ لگنے ایک شخص کی موت

File Photo

بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک شخص کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ منگل کی دیر شام بڈگام ضلع کے شولی پورہ گاوں میں پیش آیا۔
متوفی کی شناخت علی محمد گنائی ولد محمد سلطان گنائی ساکنہ شولی پورہ گاوں کے طور پر کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اسی ضلع میں ایک نوجوان اپنے گھر پر محرم کا بینر لہراتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔