پولیس حراست میں شہری کی موت، اہل خانہ کا احتجاج

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// جموں کے اکھنور علاقے میں پولیس کی زیرِ حراست ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی جس کے بعد لواحقین نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سنیل کمار عرف سونو ولد دیوان چند ساکن گڑھی بشناہ جوڑیاں کی پولیس حراست میں پولیس پوسٹ جوڑیاں میں مشتبہ حالات میں موت واقع ہو گئی، جس کے بعد مقامی لوگوں نے متوفی کے اہلِ خانہ کے ساتھ مل کر پولیس پوسٹ جوڑیاں کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جی ایم سی بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کے اہل خانہ اور مقامی افراد پولیس پوسٹ جوڑیاں کے باہر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ سینئر پولیس افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔