سوپور: ٹرک کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار ازجان

سری نگر// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ہادیر پورہ سوپور علاقے میں منگل کی شام پیش آئے ایک سڑک حادثے میں سوپور کا ایک شہری کی موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہادیر پورہ میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک اور موٹر سائیکل کے مابین ہوئی ٹکر میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو علاج کیلئے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت شہزاد احمد وار ولد محمد مقبول وار ساکنہ وارپورہ سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔