عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ماڈل ٹاؤن سوپور علاقے میں بدھ کے روز زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن، سوپور کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ متاثرین کی شناخت عادل احمد ڈار، ولد نذیر احمد ڈار، اور جاوید احمد ڈار، ولد محمد سبحان ڈار، دونوں ساکن نوپورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
دونوں افراد کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال (ایس ڈی ایچ) سوپور منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے عادل کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسرا شخص زیر علاج ہے۔
مزید، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔