عظمیٰ ویب ڈیسک
سرنکوٹ// پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں بدھ کو دو گروپوں کے درمیان آپسی جھگڑے کے دوران سر پر پتھر لگنے سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اراضی تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس کے دوران دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔
اُنہوں نے کہا، “پتھرائو کے دوران، ایک پتھر محمد صادق کے سر پر لگا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا”۔
اُنہوں نے کہا، “زخمی شخص کو جائے وقوع سے ایس ڈی ایچ سرنکوٹ لے جایا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا”۔
واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ انہوں نے مزید تحقیقات کے لیے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔