ہمہامہ بڈگام میں کھمبے سے گرکر شہری کی موت

سری نگر// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ہمہامہ چوک علاقے میں اتوار کی دوپہر بڈگام کا ایک شہری کھمبے سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ ہمہامہ چوک میں اس وقت پیش آیا جب نثار احمد ڈار ولد رسول دات ساکن رضائین بڈگام نامی شخص کھمبے پر چڑھ کر کیبل کھینچ رہا تھا اور وہ نیچے گرگیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں نثار شدید طور پر زخمی ہو گیا اور اسے تشویشناک حالت میں جے وی سی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دریں اثناءپولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔