کنگن میں اخروٹ کے درخت سے گر کر ایک شخص ازجان

عظمیٰ ویب ڈیسک
کنگن/وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن علاقے میں واقع اکھل گاؤں میں نذیر احمد وانی ولد عبدالعزیز وانی اخروٹ کے درخت گر کر جاں بحق ہوگیا۔وانی کو زخمی حالت میں فوری طور سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا ،جہاں سے حالت کی سنگینی کے پیش نظر ڈاکٹروں نے سیکمز سرینگر ریفر کیاتاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے نذیر احمد وانی مردہ قرار دیا۔
اِس المناک حادثے کے باعث علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے وانی کی حادثاتی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔