عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں پولیس نے پیر کے روز ہٹ اینڈ رن معاملے میں مقامی شخص کی موت بعد ایک ڈرائیور کر گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس چوکی سنبل کو ٹاٹا موبائل گاڑی کے زریعے ہٹ اینڈ رن واقعے کی اطلاع ملی۔
اُنہوں نے بتایا کہ صدر کوٹ بالا کے علاقے بن پورہ کے قریب گاڑی نے عبدالمجید ڈار ولد حبیب اللہ ڈار نامی شخص کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کو سی ایچ سی حاجن منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس چوکی سنبل میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ سخت کوششوں کے بعد ملزم ڈرائیور بلال احمد ڈار ولد ظہور احمد ڈار سکنہ صدر کوٹ بالا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ واقعہ میں ملوث گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK015B-1892 کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔