عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سانبہ ضلع میں ٹرین کی زد میں آکر ایک 40 سالہ شخص کی موت واقع ہو گئی۔
ریلوے پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جمعہ کی رات دیر گئے سانبہ کے وجے پور علاقے میں شالیمار ایکسپریس نے نے ٹکر مار دی جب وہ ریلوے ٹریک پر تھا۔ اُنہوں نے بتایا کہ متعلقہ شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ متوفی کی لاش ریلوے ٹریک پر ملی تھی اور بعد ازاں پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے سانبہ کے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔