بجبہاڑہ سڑک حادثہ میں ایک لقمہ اجل، 2 دیگر زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں منگل کی دوپہرایک ٹپر اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ 2 دیگر زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بجبہاڑہ کے دونی پورہ سنگم میں ٹپر کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی جس سے موٹر سائیکل پر سوار کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا، “زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا، جہاں ان میں سے ایک کو مردہ قرار دے دیا گیا”۔
متوفی کی شناخت مہراج الدین پرے ولد غلام رسول اور زخمیوں کی شناخت یٰسین پرے (عمر 25) ولد بشیر احمد پرے اور وسیم احمد بٹ ولد علی محمد بھٹ کے طور پر کی گئی ہے، تمام بانڈی پورہ ضلع کے سمبل سونواری کے رہنے والے ہیں۔
حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے، ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ ایک ٹیم ضروری تفصیلات جمع کرنے کے لیے جائے وقوع پر موجود ہے۔
ادھر، مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔