ریاسی میں زیرِ حراست نوجوان کی مبینہ خودکشی، جانچ کا حکم

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

کٹرا//ریاسی ضلع میں بدھ کے روز ایک 25 سالہ نوجوان کی مبینہ طور پر ایک پولیس سٹیشن کے اندر خودسوزی سے موت واقع ہو گئی۔
حکام نے بتایا کہ کٹرا کے متھیال گاؤں کے رہائشی انمول ڈوگرہ کی موت نے اس کے اہل خانہ کے احتجاج کو جنم دیا جس کے بعد سب ڈویژنل مجسٹریٹ پیوش دوترہ نے جانچ کا حکم دیا۔
ڈوگرہ کے والد پورن چند نے کہا کہ ان کے بیٹے کی کٹرا تھانے کی حراست میں موت ہو گئی جب اسے گزشتہ ہفتے ایک کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے اٹھایا گیا تھا۔ اس واقعہ کی مجسٹریل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ اُن کا بیٹا لاک اپ میں خود کو پھانسی دینے کے لیے رسی کا بندوبست کرنے میں کیسے کامیاب ہوا۔
حکام نے بتایا کہ متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متوفی کے لواحقین نے اس کی “زیرِ حراست موت” کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے متھیال کے قریب مرکزی سڑک کو بلاک کر دیا۔
ایس ڈی ایم نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کٹرا کے ساتھ مظاہرین سے ملاقات کی اور انہیں سڑک کھولنے کے لیے راضی کیا، اور انہیں یقین دلایا کہ ڈوگرہ کی موت کے سلسلے میں جانچ جاری ہے۔