بجبہاڑہ میں مکان کی چھت سے گر کر ترکھان فوت

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک ترکھان کی مکان کی چھت سے گرنے سے موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بجبہاڑہ کے زر پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک ترکھان ایک مکان کی چھت پر کسی کام کے ساتھ مصروف تھا کہ وہ اچانک پھسل کر نیچے گر گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہاں موجود لوگوں نے اس کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت نذیر احمد گنائی ولد عبدالسلام گنائی ساکن زر پورہ کے بطور ہوئی ہے۔