عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں میں اتوار کو ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ راجستھان کے رہائشی ملزم ڈرائیور گردیپ سنگھ کو دو گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ حادثہ میں کالی چرن نامی شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی، اُسے آج صبح جموں کے نروال بائی پاس کے قریب راجیو چوک پر اپنے گھر کے قریب ایک ٹرک نے ٹکر مار دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ملزم، جو واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا، پولیس کی بھرپور کوششوں سے دو گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ٹرک کو بھی قبضے میں لے لیا گیا اور مجرم کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔