قاضی گنڈ میں نامعلوم افراد کے حملے میں شہری زخمی

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے قاضی گنڈ بیہامہ علاقے میں پیر کی شام نامعلوم افراد کے حملے میں ایک شہری شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کچھ نامعلوم افراد نے قاضی گنڈ کے بیہامہ کے رہائشی ایک شخص (نام ظاہر نہیں کیا) پر حملہ کر کے اسے بری طرح زخمی کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کو علاج کے لیے ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ لے جایا گیا جہاں سے اسے مزید علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔
اسی دوران پولیس نے جائے وقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔