جموں میں خاتون کو آگ لگا کر جلانے کی کوشش، ملزم گرفتار

File Photo

جموں// جموں ضلع کے بشناہ علاقے میں ایک شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر آگ لگانے کے بعد خودکشی کرنے سے قبل پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔خاتون کی شناخت اندو بالا (27) زوجہ راکیش کمار ساکنہ بشناہ کے چک جرالا کے بطور ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ “اندو بالا 70 فیصد جھلسنے کے ساتھ شدید طور پر زخمی ہو گئی تھی جب وکی کمار، ولد دیش راج، سکنہ بشناہ کے چک جرالا کے رہنے والے، نے مبینہ طور پر اس کے جسم پر تیل چھڑک دیا تھا”۔انہوں نے بتایا کہ شدید زخمی خاتون کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے خصوصی علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص نے خاتون کو آگ لگانے کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی، لیکن پولیس نے اسے روک دیا اور اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ بشناہ میں آئی پی سی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔