کشمیر میں موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

سری نگر//وادی کشمیر کے بعض علاقوں میں بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکے کے ایک ترجمان کے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بھی وادی میں پانچ اکتوبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
ادھر وادی کے بعض علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہوئیں اور اس دوران سیاحتی مقام پہلگام میں سب سے زیادہ 9.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ قاضی گنڈ میں 4.2 ملی میٹر، کپوارہ میں 0.2 ملی میٹر اور کوکرناگ میں 3.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت لگاتار معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت14.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا وج معمول سے1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔