جموں و کشمیر میں موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان

Photo: Amaan Farooq

سری نگر//جموں و کشمیر میں 12 جون تک شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے کم امکان کے ساتھ بنیادی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ “موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے تاہم خاص طور پر شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، حالانکہ امکانات 10سے20فیصد ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا اور گرم دن متوقع ہیں۔
درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 11.2 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاو¿ن کے لئے یہ معمول سے 1.8 ڈگری سینٹی گریڈسے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 5.0 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے معمول سے 2.0 ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا جو گزشتہ رات 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 8.4 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 3.0 ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے یہ معمول سے 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 23.0 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 21.7 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 4.0 ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔
بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوت میں 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ، کٹرہ میں 19.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔