اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان

Photo: Mubashir Khan

سری نگر// جموں و کشمیر میں گزشتہ دو روز سے موسم مسلسل خشک ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں وکشمیر بھر میں خشک موسم کے درمیان منگل کو کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم گلمرگ کو چھوڑ کر جموں و کشمیر میں پارہ معمول سے نیچے درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لیے یہ معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
کوکرناگ میں پارہ گزشتہ رات 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور اس جگہ کے لیے یہ معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات گلمرگ میں پارہ منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزورٹ کے لیے یہ معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا اور شمالی کشمیر کے علاقے کے لئے یہ معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 14.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ، بٹوت میں 7.3، کٹرہ میں 13.0 اور بھدرواہ میں 4.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے لیہہ اور کرگل میں درجہ حرارت بالترتیب منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔