جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان

Photo: Amaan Farooq

سری نگر//محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں بنیادی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا وہیں جموں میں متعدد مقامات پر ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے آج کہا، “جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے”۔
دریں اثناءاسی دوران ، سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.3، پہلگام 7.8 اور گلمرگ میں 7.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
لداخ خطے کے دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.8، کرگل 7 اور لیہہ 2.5 ڈگری سلسیس تھا۔
وہیں جموں میں 22.5، کٹرہ 20.2، بٹوت 14.1، بانہال 11.4 اور بھدرواہ میں 13.4 درجہ حرارت کم سے کم ریکارڈ کیا گیا۔