کٹھوعہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

جموں//جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بدھ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر اس لزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کٹھوعہ میں بدھ کی صبح 9 بجکر 15 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ تاہم اس زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔