جموں و کشمیر میں مطلع ابرآلود،ہلکی بارش کا امکان

سری نگر//محکمہ موسمیات نے پیر کو کہا کہ جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران متعدد مقامات پر ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش کا امکان ہے وہیں گزشتہ شام سے ہی خطے میں ہلکی بارشیں ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موسم ابر آلود رہا، تاہم گزشتہ رات جموں صوبہ کے متعدد مقامات پر بھاری جبکہ کشمیر صوبہ میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا، “اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کی توقع ہے”۔
دریں اثنائ، سری نگر میں 19.8، پہلگام میں 15.8 اور گلمرگ میں 13 ڈگری سیلسیس کم از کم درجہ حرارت درج کیا گیا۔
لداخ کے دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12.8، لیہہ 14.6 اور کرگل میں 16.6 رہا۔
وہیں جموں میں 26.4، کٹرہ میں 23.8، بٹوت میں 19.5، بانہال میں 19.8 اور بھدرواہ میں بھی 19.8 کم سے کم ریکارڈ کیا گیا۔