جموں و کشمیر میں ہلکی بارشوں کا امکان:محکمہ موسمیات

سری نگر// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں کئی مقامات پر ہلکی بارش ہوئی، اور کئی مقامات پر موسم خشک رہا، وہیں آج بھی موسم کی موجودہ صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اتوار کو جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ جموں صوبہ کے زیادہ تر مقامات اور وادی کے کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش ہو سکتی ہے۔
دریں اثنائ، اسی دوران ،سری نگر میں 15.8، پہلگام میں 12.3 اور گلمرگ میں 6.2 ڈگری سیلسیس کم از کم درجہ حرارت تھا۔
لداخ خطہ کے دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.3 اور لیہہ 6 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔
جموں میں 22.7، کٹرہ 20.8، بٹوت 14.5، بانہال 15 اور بھدرواہ میں 15.2 ڈگری سلسیس کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔