آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خراب رہنے کا امکان

سرینگر// محکمہ موسمیات نے منگل کو اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں عام طور پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
جموں وکشمیر بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشیں ہوئیں وہیں مطلع ابر آلود رہا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ “آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہلکی بارش کے امکان کے ساتھ عام طور پر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے”۔
مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہیں جس کے چلتے 23 مارچ تک موسمی صورتحال خراب رہے گی جس دوران بارشیں ہونگی۔
دریں اثنا، سری نگر میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلگام میں منفی 0.6 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ گلمرگ میں منفی 1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اسی دوران لداخ کے علاقے دراس میں شبانہ درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سنٹی گریڈ، کرگل میں منفی 2.4 ڈگری سنٹی گریڈ، جبکہ لیہہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سنٹی گریڈ درج کیا گیا۔
محکمہ کے عہدیدار نے بتایا کہ اس مدت کے دوران جموں میں شبانہ درجہ حرارت 13.1 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کٹرہ میں درجہ حرارت 11.6 ، بٹوت میں 6.5 ، بانہال میں 4.8 اور بھدرواہ میں 7 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔