وزیرِ اعظم مودی کو لکھے خط پر ایل جی سنہا نے راہل گاندھی کی تنقیدکی

File Photo

جموں//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر تنقید کی ہے جس میں راہول نے الزام لگایا ہے کہ ایل جی سنہا نے کشمیری پنڈتوں کیلئے ’’بھکاری‘‘ جیسے الفاظ استعمال کیے ہیں۔
راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ وہ ایسے الفاظ استعمال نہیں کر سکتے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ ایسا کہتے تو یہ ریکارڈ پر ہوتا۔
آج جموں میں جب نامہ نگاروں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے راہول گاندھی کے ان کے خلاف لگائے گئے الزام کے بارے میں پوچھا کہ کیا ایل جی نے کشمیری پنڈتوں کے لیے “بھکاری” لفظ کا استعمال کیا، تو سنہا نے کہا، “مجھے اس پر کوئی ردعمل نہیں دینا چاہیے۔ کچھ لوگ تفریح کے لیے آتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں۔ اگر میں ایسا کوئی تبصرہ کرتا تو یہ ریکارڈ پر ہوتا۔ میں یہ ذمہ داری سے کہہ سکتا ہوں کہ میں کسی کو”بھکاری” نہیں کہہ سکتا۔